ویمنز ٹی ٹوئنٹی: بھارتی کرکٹر پریما راوت نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا ریکارڈ توڑ دیا

فاطمہ ثنا نے مئی 2026 میں زمبابوے کے خلاف کراچی میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا


اسپورٹس ڈیسک November 03, 2026

بھارت کی لیگ اسپنر پریما راوت نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پریما راوت نے پیر 2 نومبر کو پونے کے ایم سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں سینئر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے دوران اتراکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف محض 14 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔

اس طرح انہوں نے پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کا 15 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ان کی دھواں دار اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 357.14 رہا۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا نے مئی 2026 میں زمبابوے کے خلاف کراچی میں 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اب بھی فاطمہ ثنا کے پاس ہی موجود ہے۔