بلوچ کالونی پل کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

متوفی کی شناخت 42 سالہ شاہ نور ولد شہاب نور کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر November 04, 2026

کراچی:

بلوچ کالونی پل کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ریلوے تھانے کی حدود  بلوچ کالونی پل کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ شاہ نور ولد شہاب نور کے نام سے کی گئی، ورثا متوفی کی لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔