ٹرمپ انتخابات میں شکست کے بعد میمز کا نشانہ بن گئے

ایک میم میں چند افراد کو ٹرمپ کو اٹھا کر کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھایا گیا۔


ویب ڈیسک November 05, 2026

امریکا میں مڈ ٹرم الیکشنز کے نتائج سے متعلق ڈیموکریٹس کی کامیابی اور ری پبلکنز کی شکست کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دلچسپ میمز اور طنزیہ ویڈیوز کی بھرمار ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے مختلف میمز کے ذریعے ٹرمپ کی سیاسی پالیسیوں اور انتخابی نتائج پر طنز کیا۔

ایک میم میں ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرنے والے نیلے رنگ کے سیلاب میں بہتے دکھایا گیا، جبکہ دوسری میں ان کی امیگریشن پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی عوام نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کر دیا۔