گلشن اقبال کراچی میں مسجد کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی

ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی


ساجد رؤف November 05, 2026

کراچی:

گلشنِ اقبال بلاک 13 سی اقصیٰ مسجد کے قریب جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی۔