کراچی:
یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا ایلیویٹڈ یوٹرن ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
جامعہ کراچی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ایلیویٹڈ یوٹرن آج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس سے اس شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوگی۔
ٹرانس کراچی، ایف ڈبلیو او اور حکومت سندھ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر گزشتہ 4 سال سے کام جاری ہے جبکہ اب تک یونیورسٹی روڈ کا 80 فیصد سے زائد حصہ بحال ہوگیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے 15 ستمبر تک یونیورسٹی روڈ کا 100 فیصد کام مکمل ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی جس پر تاحال عمل نہیں ہو سکا۔