سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں 1 ماہ کی توسیع

محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل


محمد سلیم جھنڈیر November 05, 2026

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں یکم نومبر 2026 سے مزید توسیع کردی ہے۔

نوٹ فکیشن کے مطابق رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی لیکن گاڑیوں میں نقل و حرکت اور کھلے مقامات پر گشت کے دوران اسلحہ لہرانے یا نمائش کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔