ایئربلیو کا جہاز کراچی میں لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بچ گیا

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے کراچی آنے والا ایئربلیو کا طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بچ گیا


آفتاب خان November 05, 2026
فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسلام آباد سے کراچی آنے والا نجی ائیر لائن ایئر بلیو کا جہاز  دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بچ گیا اور خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کی فضائی حدود میں ائیربلیو کے طیارے سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے کے نتیجے میں طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈ فریموں کو نقصان پہنچا تاہم پرندہ ٹکرانے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔