شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

 متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی


ویب ڈیسک November 06, 2026

شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 4 بریلی کالونی مکان نمبر366/5 سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی.

 متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ محمد رضا ولد منصور احمد کے نام سے کی گئی.

 جاں بحق ہونے والے نوجوان نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے خود کو پھندا لگا کر خود کشی کی ہے ، تاہم علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔