امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم خفیہ معلومات فراہم کرنے والے افراد کے لیے (20 ملین ڈالر) تک انعام دینے کا اعلان کردیا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والوں کو ضرورت پڑنے پر کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام ’ریوارڈز فار جسٹس‘ کے تحت یہ انعام ایران کے جوہری مراکز، آلات، سائنسی عملے اور پروگرام سے وابستہ دیگر اہم شخصیات کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے پر دیا جاسکتا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جمعہ، 6 نومبر 2026ء کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پیشکش کا اعلان کیا، جس کی تفصیلات امریکی محکمہ خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کی گئی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق انعام کے لیے درج ذیل معلومات اہم قرار دی گئی ہیں:
ایران کی جوہری تنصیبات اور ان کے خفیہ مقامات کی تفصیلات۔
یورینیم افزودگی اور دیگر جوہری سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے آلات اور ٹیکنالوجی کی معلومات۔
جوہری پروگرام سے وابستہ سائنس دانوں، ماہرین اور دیگر اہلکاروں کی شناخت۔