بھیک کے کم پیسے لانے پر 10 سالہ بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا درندہ صف چچا گرفتار

ملزم عامر مشتاق نے اپنی بیوی سونیا کے ساتھ مل کر بچی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، پولیس


ویب ڈیسک November 08, 2026

فیصل آباد:

بھیک مانگ کر کم پیسے لانے پر 10 سالہ بھتیجی نشاء پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے درندہ صفت چچا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عامر مشتاق نے اپنی بیوی سونیا کے ساتھ مل کر بچی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ واقعے کی وجہ بھیک مانگ کر کم پیسے لانے پر ہونے والی رنجش بتائی گئی ہے۔

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر سعید سیال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔

ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامر مشتاق کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔