کراچی؛ ڈیفنس میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 5 افراد زخمی

3 افراد کی شناخت ہو گئی، 2 کی معلومات نہیں ملیں، تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے


اسٹاف رپورٹر November 09, 2026

کراچی:

ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ سگنل کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ سگنل کے قریب 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان چھیپا کے مطابق زخمی ہونے والے 3 افراد کی شناخت باقر ، اکرم اور اجمل کے ناموں سے کی گئی جبکہ 2 افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔

زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔