بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ضلع کچھی میں 125 ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل

ترقیاتی کاموں میں سڑکوں کی تعمیر، سولرائزیشن، واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم اور تعلیمی اداروں کے منصوبے شامل ہیں


ویب ڈیسک November 09, 2026

کوئٹہ:

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں.

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو(بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع کچھی میں 125 ترقیاتی منصوبے قبل ازوقت مکمل کرلیے گئے۔

فیز ون کے 64 منصوبوں میں تعلیم کے 30، صحت کے 14 اور پانی کے 20 پراجیکٹس شامل ہیں، فیزٹو کے 61 منصوبوں میں تعلیم کے 31، صحت کے 16 اورپانی کے 14 پراجیکٹس شامل ہیں۔

 سڑکوں کی تعمیر، سولرائزیشن، واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم اور تعلیمی اداروں کی بہتری مقامی افراد کی مشکلات کے خاتمے کا باعث بنے گی۔

 ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کی مؤثر نگرانی میں مکمل ہونے والے ان منصوبوں کو مقامی عوام نے اہم پیش رفت قراردیا۔