اکرم پارک کے گھر سے 40 سالہ خاتون کی 3 سے 4 روز پرانی لاش برآمد

خاتون کے جسم پر گولی یا چھری کے زخم کے نشانات نہیں ملے


نعمان شیخ November 11, 2026

لاہور:

اسلام پورہ کے اکرم پارک میں ایک گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس کے مطابق 3 سے 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس کے مطابق بابر مسیح نامی شخص نے اکرم پارک میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا، جہاں سے خاتون کی لاش ملی۔ خاتون بابر مسیح کی بہن تھی یا دوست، اس حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر گولی یا چھری کے زخم کے نشانات نہیں ملے۔ شبہ ہے کہ خاتون کو کوئی زہریلی چیز کھلائی گئی ہو یا موت کسی اور وجہ سے ہوئی ہو۔ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔