1970 میں فزیشن ریمنڈ موڈی نے ایک ہزار سے کچھ اوپر کلینیکل موت سے دوچار ہوئے لوگوںسے رابطہ کر کے ان کے بیانات اکٹھے کیے۔ اسی سال ہالینڈ کے ایک کارڈیالوجسٹ نے ایک اسٹڈی کی جس میں ایسے لوگوں کو اسٹڈی کیاگیا جن کا دل بند ہوا اور پھر وہResusiateہو کر زندگی کی نعمت سے بہرہ ور ہوئے۔ان سب کے تجربات کا لب لباب یہی تھا کہ ایسے افراد کو آؤٹ آف باڈی تجربہ ہوا۔ان کی شخصیت ان کے جسم کو بظاہر چھوڑ کر چھت کے قریب معلق ہوگئی۔اس دوران ڈاکٹرز اور طبی عملہ انھیں واپس لانے کے لیے جو بھی جد وجہد کر رہا تھا اسے وہ اوپر سے دیکھ رہے تھے۔
اس حالت میں انھیں ایک سرنگ Tunnelدکھائی دی جس کے کناروں پر روشنی تھی۔وہ افراد بتاتے ہیں کہ انھیں بے پناہ امن و سکون کا احساس ہوا۔ایک لمحے بھر میں ان کی ساری زندگی ایک فلم کی شکل میں ان کے سامنے آئی۔انھیں اپنے عزیز و اقارب نظر آئے۔مزید یہ کہ انھیں ایک مقدس ہستی کے وجود کا احساس ہوا اور پھر کہا گیا کہ ابھی نہیں۔ان میں سے اکثر نے کہا کہ وہ اس امن و سکون کی حالت سے ہرگز واپس نہیں لوٹنا چاہتے تھے لیکن پھر یکدم ان کے جسم میں حرکت پیدا ہوئی اور وہ جانبر ہو گئے۔
دل بند ہوتے ہی جسم کو قوت و طاقت مہیا کرنے والے آکسیجن بھرے خون کی سپلائی بند ہو جاتی ہے یا بہت ہی کم ہو جاتی ہے۔آکسیجن ملے خون کے نہ ملنے سے دماغ کو انرجی ملنی بند ہو جاتی ہے۔جسم کے تمام اعضا میں سے سب سے زیادہ انرجی کا استعمال دماغ ہی کرتا ہے۔دماغ انرجی استعمال کرنے والا کائنات کا پیچیدہ ترین عضو ہے۔یہ ایندھن نہ ملنے سے بند ہونا شروع ہو جاتا ہے لیکن عجیب بات ہے کہ پورا دماغ یک دم بند نہیں ہوتا۔اس کے ہر حصے کے بند ہونے کی ایک ٹائم لائن ہوتی ہے۔دماغ ایک عالیشان بائیولاجیکل کمپیوٹر ہے۔
آپ کمپیوٹر کو توڑ دیں تو پروگرام مٹ جائے گا۔انرجی نہ ملنے سے دماغ کے اندر ایک عظیم الیکٹریکل طوفان بپا ہو جاتا ہے۔نیورانز کی جھلی کریک ہونے لگتی ہے۔دماغ کو ایکسائٹ کرنے والا کیمیکل دماغ کوسیلاب کی مانند بھر دیتا ہے جس سے نیورانز حد سے زیادہ Exciteہوکر مرنے لگتے ہیں۔موت سارے دماغ پر ایک ساتھ طاری نہیں ہوتی۔دماغ کا سب سے زیادہEvolvedحصہ یعنی سیریبرل کورٹیکسCerebral cortex جو خیالات و احساسات کی آماجگاہ ہوتا ہے وہ ابتدا میں ہی متاثر ہو جاتا ہے۔دماغ کا Ancient brain stemجو سانس لینے اور دل کی دھڑکن کو دیکھتا ہے وہ سب سے آخر میں اثر انداز ہوتا ہے ۔یہاں یہ بات سامنے رہنی چاہیے کہ دل بند ہو جانے کے بعدReviveکیا جا سکتا ہے۔دل کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے لیکن دماغ بند ہوتے ہوئے جب ایک ٹائم لائن عبور کر لیتا ہے تو اب تک کی سائنسی ترقی سے حاصل ہونے والی ٹیکنالوجی اور علم سے کبھی واپس نہیں لایا جا سکتا۔
انسان کی بہترین فعال زندگی کے لیے کروڑوں،اربوں نیورانز کا تال میل اور ہم آہنگی بہت ضروری ہوتی ہے۔دماغ کا کون سا حصہ کیا کام سرانجام دیتا ہے،ہم بہت حد تک معلوم کر پائے ہیں لیکن درد کیوں ہوتا ہے،کوئی کلام یا نغمہ کیوں آنسو لے آتا ہے ہم ابھی تک جان نہیں پائے۔جسم سے علیحدگی،چھت کے قریب معلق ہونا،نیچے دیکھنا، زندگی کا جائزہ،سرنگ،سرنگ کے کناروں پر روشنی اور امن و سکون تو بیان کیے جاتے ہیں لیکن کچھ افراد کو بہت ڈراؤنا تجربہ بھی ہوتا ہے۔
ان کے مطابق انھیں سخت تکلیف سے گزرنا پڑا اور انھیں ایسا محسوس ہوا جیسا کہ انھیں گھسیٹ کر کہیں لے جایا جا رہا تھا۔جی ہاں ایسے بھی کیس ہوتے ہیں لیکن شرم کے مارے رپورٹ نہیں ہوتے۔اسی طرح موت کے قریب قریب بیان ہونے والے تجربات میں مذہبی تفاوت بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس دنیا میں عقائد میں جو اختلاف ہے وہ ان تجربات میں بھی عیاں نظر آتا ہے۔ایسے تمام افراد کے تجربات ایک جیسے نہیں ہوتے جب کہ اگر موت کے بعد کے ہوں تو ان میں تفاوت ہرگز نہ ہو۔جو بھی ہو ایک جیسا ہو کیونکہ حقیقت تو ایک ہو گی۔
انرجی سپلائی کٹ جانے پر بتدریج مرتا دماغ بہت آسانی سے سرنگ اور اس کے کناروں پر روشنی پیدا کر سکتا ہے۔یہ بتدریج بند ہوتا دماغ قدرتی Opiadsسے بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے تکلیف کا احساس جاتا رہتا ہے اور ایک بے پایاں امن و سکون کا احساس احاطہ کر لیتا ہے۔ساتھ ہی غیر مشروط محبت کا احساس اجاگر ہوتا ہے۔ٹمپورل لوب Temporal lobeان احساسات کو جنم دینے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔مشہور سائنس دان مائیکو پرسی گر نے ایک ڈیوائس ایجاد کی جسےGod s Helmet خدا کا ہیلمٹ کا نام دیا گیا۔اس ڈیوائس کی مدد سے ایک کمزور سی میگنیٹک فیلڈ کو ٹمپورل لوب پر اپلائی کیا گیا۔
اس تجربے کے لیے کچھ افراد نے اپنے آپ کو والنٹیئر کیا۔جب ان رضاکاروں پر اس ہیلمٹ کے ذریعے میگنیٹک فیلڈ کو اپلائی کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ انھیں ایک پاک اور مقدس ہستی کی موجودگی کا بہت احساس ہوا۔سائنس دانوں نے یہ بھی تجربہ کیا کہ بے ہوش کرنے والی ایک دواCodamineکوڈامائن کو اپلائی کیا جائے تو کلینیکل موت یعنی موت کے قریب قریب کے تمام تجربات یعنی سرنگ،روشنی،لائف ریویو،،عزیز و اقارب سے ملنا اور مقدس ہستی وغیرہ یقینی بن جاتے ہیں۔موت کے قریب اگر شخصیت اوپر معلق ہو جاتی ہے تو پھر اسے وہ جان کاری لے کر آنا چاہیے جس کو وہ پہلے جانتی نہیں لیکن عجیب بات ہے کہ ابھی تک واپس لوٹنے والا کوئی بھی فرد وہ جان کاری نہیں دے پایا۔
جب دل،جسم اور خاص کر دماغ کو خون پمپ کرنا چھوڑ دیتا ہے تو بلڈ پریشر گرنا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ دماغ کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل رہی ہوتی۔دماغ کی اس حالت کوCerebral Hypoperfusionکہا جاتا ہے۔اس حالت میں آنکھ کا Retinaجو روشنی کو الیکٹریکل سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور Visual Cortex جو ان سگنلز کو صورت بخشتا ہے ،یہ دونوں بہت بری طرح منفی طور پر متاثر ہوتے ہیں۔
Peripheralوژن اپنی صلاحیت کھو دیتا ہے جس سے نظر کی فیلڈ تنگ ہونے لگتی ہے اور ایک سرنگ کی مانند ہو جاتی ہے۔تبدیل ہوتے بصارتی نظام کی ایکٹوٹی سرنگ کے کناروں پر روشنی کا ہالہ پیدا کر دیتی ہے۔ برطانیہ میں کیمرج یونیورسٹی کے چند سائنس دانوں نے برطانوی ایئر فورس کے تین فائٹر پائلٹوں کو ایک تجربہ کرنے پر راضی کیا۔پائلٹوں سے کہا گیا کہ وہ زمین سے اڑان بھرنے کے بعد اپنے جہاز کو بالکل عمودی پرواز کے لیے اُٹھائیں اور سیدھا اوپر آسمان کی جانب پرواز کرتے ہوئے جب انتہائی بلندی کو پہنچیں تو یک دم لُوپ بنائیں۔عمودی پرواز کرتے ہوئے ہر لمحے آکسیجن کم ہو رہی ہوگی اور یک دم لوپ بنانے سے دل کی ایکٹوٹی کچھ بند ہوگی۔ایسے میںکم دورانِ خون اور کم آکسیجن کے جسم پر اثرات کا جائزہ ممکن ہوگا۔پائلٹوں نے واپس آ کر بتایا کہ عمودی پرواز کرتے ہوئے انتہائی بلندی پر ان کا وژن ایک سرنگ کی مانند ہوگیا اور وہ چاروں جانب دیکھنے کے قابل نہ رہے۔
آکسیجن ملے خون کی سپلائی معطل ہونے سے خون کے اندر کاربن ڈائی آکسائڈ بھر جاتی ہے۔اس سے ہوش،پرسپشن،جذبات،یادداشت حتیٰ کہ دماغ کی کام کرنے کی صلاحیت تک جاتی رہتی ہے۔خون میں کاربن ڈائی آکسائڈ کے بھر جانے سے وہ تجربات جنم لیتے ہیں جو کلینیکل موت کے وقت پیش آتے ہیں۔پھیپھڑے آکسیجن لے کر کاربن ڈائی آکسائڈ کو خارج کر دیتے ہیں۔جب اس گیس کی مقدار بہت بڑھ جائے تو خون گہرا اور تیزابی ہو جاتا ہے۔
دماغ کے اردگرد ماحول میںphکم ہوجاتی ہے۔دماغ میں خون کی نالیاں ڈائیلیٹ ہو جاتی ہیں۔کاربن ڈائی آکسائڈ بڑھنے کے ابتدائی پراسس میںCerebral blood flowبڑھتا ہے اور نیورانز کی الیکٹریکل ایکٹوٹی اور نیوران ٹرانسمٹر ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔ایسی حالت میںکنفیوژن پھیلتی ہے جو بڑھتے بڑھتے شعور کو معطل کر دیتی ہے۔ایسی ہی حالت سے لوٹنے والوں نے کلینیکل موت کے Near death experienceبیان کیے۔ساری بات کا حاصل یہ ہے کہ ایسا بیان کرنے والے موت کی دہلیز عبور نہیں کرتے اور دورانِ خون رک جانے ، آکسیجن کی سپلائی معطل ہونے اور خون میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار بہت بڑھنے سے دماغ کو ملنے والی انرجی بند ہو جاتی ہے اور کچھ تجربات،جو اوپر بیان کیے گئے ہیں،جنم لیتے ہیں۔واﷲ اعلم۔