راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج، 24 گھنٹوں میں ملزم گرفتار

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے


صالح مغل November 13, 2026

راولپنڈی میں صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ 24 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے۔

ایس پی راول بیدار بخت گوندل نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی،ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں۔