انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چینی شہریوں کی گاڑی پر حملے کے مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد داد بخش کو 48 سال قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد د ہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج امین الدین خاصخیلی نے چینی شہریوں کی گاڑی پر حملہ اور زخمی کرنے کے مقدمے میں مبینہ کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد داد بخش کومجموعی طور پر 48 سال قید کی سزا سنادی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 4 نے چینی شہریوں کی گاڑی پر حملہ اور زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
خصوصی عدالت کے جج امین الدین خاصخیلی نے مبینہ کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد داد بخش کومجموعی طور پر 48 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کومجموعی طورپر 13 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔
خصوصی عدالت کے جج امین الدین خاصخیلی نے ناصر علی، شہزاد بلوچ، ڈاکٹر خلیل بلوچ کو مفرور قرار دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم یونیورسٹی بم دھماکے میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان نے گل بائی کے علاقے میں چینی باشندوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ ملزمان کی فائرنگ سے 2 چینی باشندے زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کیا تھا۔