انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کیخلاف فائنل میں عثمان خان کی سنچری، عبدالقادر اور فرحان کی نصف سنچریاں

پاکستان کے عثمان خان نے 111 گیندوں پر 107 رنز بنائے


ویب ڈیسک November 14, 2026

مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے عثمان خان، عدالقادر اور فرحان یوسف نے بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

الامارات میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے اوپنر بیٹر عثمان خان نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، انہوں نے سیمی فائنل میں بھی ہاف سنچری اسکور کی تھی۔

پاکستان کے عثمان خان نے 111 گیندوں پر 107 رنز بنائے جبکہ عبدالقادر اور فرحان یوسف نے بھی نصف سنچریاں بنائیں، عبدالقادر نے 54 گیندوں پر 80 جبکہ فرحان نے 60 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

 

فائنل میں بھارت کی ٹیم نے 338 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں حاصل کر کے پاکستان کو شکست دی۔