بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، تاہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی منل چوہان کو حمزہ ظہور کی جانب مبینہ طور پر نامناسب اشارے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا جیت کا جشن منانے کا یہ مناسب انداز ہے اور کیا اس واقعے پر کوئی کارروائی ہوگی؟
ایک صارف کہا کہ ٹیم کا سپورٹ اسٹاف کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔