سرگودھا: بدنام زمانہ ڈکیت اور بھتہ خور انعام وینس مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق انعام وینس چک 12 کے قریب کوٹ مومن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا


ویب ڈیسک November 15, 2026

پنجاب کے شہر سرگودھا میں بدنام زمانہ ڈکیت، بھتہ خور اور اشتہاری ملزم انعام عرف نامو وینس مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انعام وینس چک 12 کے قریب کوٹ مومن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انعام وینس پولیس اہلکار کے اغوا اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث تھا۔ ملزم بھتہ خوری اور اغوا کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

انعام وینس کے خلاف 10 اضلاع کے مختلف تھانوں میں متعدد وارداتوں کے مقدمات درج تھے۔ مبینہ پولیس مقابلے کی قیادت ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے خود کی۔