پنجاب کے شہر میانوالی کے نواحی علاقے نصیر والا پپلاں میں نوجوان نے ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
ملزم لڑکی کو قریبی گھر کے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کے بعد اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
متاثرہ لڑکی کے والدین نے اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں لیڈی ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد زیادتی کی تصدیق کردی، تھانہ پپلاں پولیس نے اسلم مصلی نامی نوجوان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔