بنگلادیش نے جنوبی افریقا میں تاریخ رقم کردی، 400 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

بنگلادیش گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے


اسپورٹس ڈیسک November 16, 2026

بنگلادیش نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 400 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

کرک انفو کے سینئر اسٹیٹس اینالسٹ شیوا جیارامن کے مطابق بنگلادیش جنوبی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 400 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے۔

اس سے قبل آخری مرتبہ آسٹریلیا نے 2008-09 کی ٹیسٹ سیریز کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 466 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں ایشیائی ٹیم کا سابقہ بہترین اسکور سری لنکا کے پاس تھا جس نے 2020-21 میں سنچورین ٹیسٹ کے دوران 396 رنز بنائے تھے۔

بنگلادیش نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

یہ چوتھا موقع بھی ہے جب بنگلادیش نے ایشیا سے باہر کسی ملک میں 400 رنز بنائے ہوں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقا جوہانسبرگ میں آخری ٹیسٹ میچ 2020 میں انگلینڈ کے خلاف ہارا تھا۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے تھے۔