اسرائیلی فوج نے حماس رہنما کی موججودگی کا جواز گھڑ کرغزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے بچے کچے اسپتالوں میں سے ایک پر شدید بمباری کردی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس حملے میں ناصر اسپتال کے صرف ایک کمرے اور منزل کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں حماس کے کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کا بنیادی ہدف حماس کی خان یونس بریگیڈ کا نئے کمانڈر محمد ابو اسماعیل تھے تاہم وہ اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں تاہم وہ لاپتا ہیں۔
اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی کے ادارے شین بیت نے ناصر اسپتال پر حملے میں شہید ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر کردی۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ان میں ایک مراد توفیق محمود ابو زریفہ ہے جو حماس کے انجینئرنگ یونٹ کا کمانڈر تھا اور 7 اکتوبر کے حملے کے دوران اسرائیلی خاتون عدینہ موشے کو اغوا کرکے غزہ لے جانے میں شریک تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں خالد اسامہ ابو عنزہ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جو حماس کے عسکری شعبے میں شعبہ مواصلات کا سربراہ تھا جبکہ تیسرے شخص محمد نافذ ابو عواد کا تعلق حماس کی نخبا فورس سے تھا۔
دوسری جانب غزہ کے حکام کے مطابق اس حملے میں 6 افراد شہید اور کم از کم 20 زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سرجن اور ایک کم عمر لڑکا بھی شامل تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل اسپتال میں عسکری سرگرمیاں روکنے کے لیے متعدد مرتبہ انتباہ جاری کیا گیا تھا۔
تاہم اسپتال حکام اور طبی عملے نے حملے کے بعد شہریوں اور طبی عملے کی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی۔
SEO پیکج
-
ایس ای او ٹائٹل: غزہ اسپتال حملہ، 7 اکتوبر کا اغوا کار بھی ہلاک
-
میٹا ٹائٹل:
-
میٹا ڈسکرپشن:
-
تصویر کا عنوان: Hamas Operative Killed in Gaza Hospital Strike
-
-
تصویر کیپشن: اسرائیلی فوج کے مطابق ناصر اسپتال پر حملے میں حماس کے تین ارکان ہلاک ہوئے۔