کراچی، مختلف واقعات میں تشدد زدہ لاش برآمد، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

زخمی اور متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا


یاسین جبلپوری November 17, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جبکہ قصبہ اسلامیہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

چھیپا کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر نورانی بستی کے سیکٹر 38 بی، زمان پارک سے 32 سالہ ساجد حسین کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب قصبہ اسلامیہ کالونی پولیس چوکی کے قریب فائرنگ سے شاہ فیصل خان نامی شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔