پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی، فوج بلانے اور تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی، وفاقی آئینی عدالت

ایمرجنسی کے نفاذ، فوج بلانے اور تھری ایم پی او کے مقدمات کے علاوہ پشاور ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سن سکتی ہے


جہانزیب عباسی November 17, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کیس میں  16 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری  کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ کے پی بار کونسل نے مقدمہ میں فریق بننے کی درخواست دی، درخواستگزاروں کے وکیل نے فریق بننے کی درخواست پر جواب جمع کروانے کیلئے وقت مانگا، عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا، 5 نومبر کے عدالتی حکمنامہ کی روشنی میں کے پی حکومت نے جواب جمع کروایا۔

اس میں کہا گیا کہ  کے پی حکومت کے جواب کا خائزہ لیا گیا، 5 نومبر کے حکمنامہ کے پیراگراف نمبر آٹھ میں ترمیم کرتے ہیں، ایمرجنسی کے نفاذ، فوج بلانے اور تھری ایم پی او کے مقدمات کے علاوہ پشاور ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سن سکتی ہے، سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر گوہر نے بتایا انہوں نے فریق بننے کی درخواستیں پشاور رجسٹری میں جمع کروائی ہیں۔

حکمنامےے کے مطابق  رجسٹرار آفس کو حکم دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواستیں آئندہ سماعت پر مرکزی کیس کیساتھ مقرر کی جائیں، اس کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔