پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں واپڈا کا اہلکار قتل

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے


ویب ڈیسک November 17, 2026
فوٹو: فائل

پشاور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں واپڈا کا اہلکار قتل ہوگیا ہے.

فائرنگ کا واقعہ سفید سنگ کے قریب وارسک روڈ پر پیش آیا جس کی نتیجے میں واپڈا کا اہلکار موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گیا. 

فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے.