بی آئی ایس پی میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ

بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک November 17, 2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ خواتین ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی، اب یہ خواتین بھی مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کرسکیں گی۔