سندھ ہائیکورٹ میں مبینہ افغان شہری سومیہ کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے بارہا وزارت داخلہ رجوع کیا جواب نہیں مل رہا


ویب ڈیسک November 17, 2026
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ افغان شہری سومیہ کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائیکورٹ میں مبینہ افغان شہری سومیہ کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاد کے وکیل نے موقف دیا کہ سومیہ پاکستانی شہری عبد الحمید سے شادی کر چکی ہیں۔ ان کے والدین افغانستان جاچکے ہیں۔ سومیہ کے پاس شادی کے تمام دستاویزات فائل سے منسلک ہیں۔ نادرا کا جواب مل چکا ہے۔ وزارت داخلہ کا جواب نہیں مل رہا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ وزارت داخلہ سے رجوع کریں۔ وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے بارہا وزارت داخلہ رجوع کیا جواب نہیں مل رہا۔

نادرا کے جواب میں بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کا ہے۔ وزارت داخلہ معامہ حل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔