بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ساف فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

بھارت نے پاکستان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی


ویب ڈیسک November 17, 2026

دفاعی چیمپین بھارت نے پاکستان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر ساف فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔

ڈھاکا کے بنگا بندھو نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلی جانے والے چیمپئن شپ فائنل میں کامیابی حاصل کر کے بھارت نے 10 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی۔ عالمگیر علی خان غازی نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے 45+1 منٹ میں گول داغ کر پاکستان کو برتری دلائی۔ جنید احمد شاہ کو دوسرے ہاف میں ریڈ کارڈ ملنے کے بعد پاکستان کو 10 کھلاڑیوں سے میدان میں مقابلہ کرنا پڑا۔

بھارت کے سہیل احمد بھٹ نے 60 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

بعدازاں سندیپ منڈی نے 87 ویں منٹ میں ہیڈر پر گول کر کے بھارت کو فیصلہ کن سبقت  دلوا دی اورپلیئر آف دی  فائنل قرار پائے۔