خیبر میں کھانا کھانے کے 10 منٹ بعد دو کمسن بہن بھائی جاں بحق

اچانک پراسرار موت کی وجہ سامنے نہ آسکی، تحقیقات کے لیے میڈیکل ٹیم روانہ


ویب ڈیسک November 18, 2026
فوٹو: فائل

خیبر:

خیبر کے علاقے اکاخیل میں دو کمسن بہن بھائی کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد اچانک بے ہوش ہوکر جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 7 سالہ زمر خان اور 8 سالہ ایمن کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے کھانا کھانے کے تقریباً 10 منٹ بعد اچانک بیہوش ہوگئے۔

ڈی سی کے مطابق ایک بچے کی اسپتال پہنچنے پر موت کی تصدیق ہوئی جبکہ دوسری بچی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات کے لیے میڈیکل ٹیم اکاخیل روانہ کردی گئی ہے۔