راولپنڈی؛ جنسی ہوس میں مبتلا درندے کا 6سالہ بچے پر شدید تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا

پولیس نے بچے کا میڈیکل کرواتے ہوئے 22 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا


صالح مغل November 18, 2026

راولپنڈی:

تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر جنسی ہوس میں مبتلا درندے کا 6 سالہ بچے پر شدید تشدد کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

بچے کی جانب سے بتائے جانے پر والد نے پولیس سے رجوع کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق آفتاب نے بتایا کہ 6 سالہ بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ نانا کے گھر گیا، ہم سب ایک ہی گلی میں رہتے ہیں، بچہ کھیلتے ہوئے نانا کے گھر سے اپنے گھر کے قریب گیا تو وہاں سعد موجود تھا جو میرے بیٹے کو بھلا پھسلا کر اپنے مکان میں لے لیا گیا۔

مدعی کے مطابق سعد نامی شخص نے وہاں میرے بیٹے کو مارا پیٹا جس کے باعث میرے بیٹے کے جسم پر خراشیں و نشانات ہیں، میرے بیٹے نے بتایا کہ مار پیٹ کے دوران مزکورہ شخص نے اس سے مبینہ زیادتی بھی کی۔

پولیس نے بچے کا میڈیکل کرواتے ہوئے 22 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا اور تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں پر تشدد یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں۔