بولان میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچنگ شروع کر دی ہے


ویب ڈیسک November 18, 2026

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع بولان میں لمجی کے قریب نبی بخش کراس کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچنگ شروع کردی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔