ملک میں مسائل سے نجات اور بہتر گورننس کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا عوامی مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگ اس تجویز پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔
اس حوالے سے کراچی سمیت دیگر شہروں کے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شہری مسائل کو دیکھتے ہوئے نئے صوبے یا انتظامی یونٹس ضرور بننے چاہییں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں اگر نئے انتظامی یونٹس بنیں گے تو اس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
شہریوں کے مطابق اگر نئے انتظامی یونٹس بننے سے سندھ میں بہتری آتی ہے تو یہ ضرور بننے چاہییں۔ بڑے صوبوں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے، نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوگی۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق مثبت رائے سامنے آئی ہے۔
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں مثبت رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اس تجویز سے متفق ہیں۔