مودی کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے غیر جانبدار صحافی اور ولاگرزملک چھوڑنے پرمجبور

یوٹیوبردھروراٹھی کو 10اکتوبر 2026کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت پرحراست میں لے لیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 20, 2026
فوٹو: بھارتی میڈیا

نام نہاد جمہوری دعوؤں کے برعکس بھارت میں صحافت پابندیوں اورسنسرشپ کی بھینٹ چڑھ گئی.

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروراٹھی جنہیں ٹائم میگزین نے نئی نسل کا لیڈر قراردیا تھا وہ بھی مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے محفوظ نہ رہ سکے.

یوٹیوبردھروراٹھی کو 10اکتوبر 2026کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت پرحراست میں لے لیا گیا تھا.

مودی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت پردھروراٹھی سے ناروا سلوک کیا تھا جس پروہ ملک چھوڑنے پرمجبور ہوئے. اس سے قبل بھی دھروراٹھی کے منفرد اندازاورمودی حکومت پرکڑی تنقید کی وجہ سے ان پرمختلف مقدمات قائم کئے جا چکے ہیں.

دھروراٹھی نے اب کواڈ اجلاس میں صحافیوں کے سوالات پرمودی کی ہچکچاہٹ پرتنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت کو مودی سے بہتر وزیراعظم نہیں مل سکتا؟

صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی (سی پی جے)کے مطابق رواں سال نومبرکے وسط تک بھارت میں کم از کم 43 صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے.

بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرزود آوٹ بارڈرز کے مطابق بھارت آزادیٔ صحافت کی عالمی درجہ بندی میں 180 ممالک میں سے 157ویں نمبر پر ہے.