محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

محمد عباس نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا


اسپورٹس ڈیسک November 20, 2026

پاکستان کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد عباس مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔

انہوں نے دو میچز کی سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کیں یوں ان کی رواں برس ٹیسٹ کرکٹ کی 14 اننگز میں وکٹوں کی تعداد 39 ہوگئی۔

انگلینڈ کے جوش ٹنگ 14 اننگز میں 33 اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اتنی ہی اننگز میں 32 وکٹیں حاصل کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔