چونیاں: زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، بیٹی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق 22 اکتوبر کو زہریلی کھیر کھانے کے بعد خاندان کے 6 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی


ویب ڈیسک November 21, 2026

لاہور:

چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کا مقدمہ چار افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں قاسم علی، ان کی اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔ درج مقدمے میں قاسم علی کی بیٹی پر کھیر میں زہریلی گولیاں ملانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 22 اکتوبر کو زہریلی کھیر کھانے کے بعد خاندان کے 6 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جن میں سے 5 افراد دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔