قومی ادارہ صحت نے موسم سرما کے پیش نظر ملک بھر کے لیے ہیلتھ ایڈوائزریز جاری کر دیں

قومی ادارہ صحت کی تینوں ہیلتھ ایڈوائزریز ویب سائٹ پر دستیاب ہیں


ویب ڈیسک November 21, 2026

قومی ادارہ صحت کی جانب سے موسمی انفلوئنزا، اسموگ اور ویکسین سے بچاؤ کی بیماریوں سے متعلق ایڈوائزریز جاری کردی گئیں.

 موسم سرما میں موسمی فلو، اسموگ اور سانس و دل کے امراض کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے. خسرہ، خناق، کالی کھانسی اور تشنج کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی.

قومی ادارہ صحت نے اسپتالوں اور محکمہ صحت کو بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی.

 ویکسینیشن کے خلا کو پُر کرنے کے لیے معمول اور خصوصی حفاظتی ٹیکہ جات یقینی بنانے کی بھی اور متوقع مریضوں کے رش سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں کو طبی انتظامات مکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی.

 قومی ادارہ صحت کی عوام کو موسمی بیماریوں اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلانے ، وفاقی و صوبائی محکمہ صحت، اسپتالوں اور لیبارٹریز کو ایڈوائزریز پر فوری عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی.

قومی ادارہ صحت کی تینوں ہیلتھ ایڈوائزریز ویب سائٹ پر دستیاب ہیں.