دوحا:
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان شاہینز کی بھارت اے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔
دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی تلک ورما کے پاس ہے، پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔
دونوں ٹیموں نے اپنے گزشتہ میچز کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان شاہینز نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات جبکہ بھارت اے نے نیپال کو شکست دی تھی۔
پاکستان شاہینز کی پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں میں شمیل حسین، معاذ صداقت، روحیل نذیر، حسن نواز، عبدالصمد، فرحان یوسف، سعد مسعود، محمد عمران رندھاوا، احمد دانیال، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔
بھارت اے کی ٹیم میں ویبھو سوریہ ونشی، ابھیشیک شرما، آیوش بڈونی، تلک ورما، کمار کشاگرا، رنکو سنگھ، سورینش شیڈگے، شہباز احمد، وپراج نگم، ہرشت رانا اور پرنس یادو شامل ہیں۔
دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں اب تک 14 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں بھارت اے نے 9 اور پاکستان شاہینز نے 5 میچز جیتے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2023 کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان شاہینز نے 128 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔