کراچی:
پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات دوپہر ڈیڑھ بجے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، علی خورشیدی اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، جب کہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی ضیا لنجار، ناصر حسین شاہ، وقار مہدی اور دیگر رہنما کریں گے۔