اسنیٹ، سپارکو کے اشتراک سے کراچی میں بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا

تربیتی کورس میں PAKSBAS کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا


ویب ڈیسک November 23, 2026

اسنیٹ اور سپارکو کے اشتراک سے کراچی میں بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا جس میں چھ ممالک کے شرکاء شرکت کریں گے۔

کورس میں GNSS اور SDR ٹیکنالوجی کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیتی پروگرام میں تکنیکی لیکچرز اور عملی لیبارٹری سیشنز شامل ہوں گے۔

سپارکو کے ماہرین کے ساتھ بین الاقوامی ماہرین بھی تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے PAKSBAS نظام پر تکنیکی پریزنٹیشن پیش کی جائے گی۔

مزید برآں تربیتی کورس میں PAKSBAS کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی میں علاقائی تعاون اور تکنیکی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔