ملک صاحب کی بھارت یاترا

؎عبرت کی ایک چھٹانگ برآمد نہ ہوسکی کلچر نکل پڑا ہے منوں کے حساب سے


[email protected]

جنرل مشرف نے دباؤ میں آکر 2006 میں آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی امداد بند کر دی تھی۔اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو واقعات بھی ہوئے وہindiginous تحریک کا حصہ تھے۔ یوں یہ حقیقت واضح ہوئی کہ مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انڈیجنس ہے ۔ مودی حکومت نے پہلگام کا جو ڈرامہ رچایا تھا، کسی عالمی تنظیم بلکہ دنیا کے کسی ملک نے بھی اس پر یقین نہیں کیا۔ دوسری طرف پاکستان کی سرزمین پر ہر روز indian sponsored  دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں فوج، پولیس اور سیکیوریٹی فورسز کے سیکڑوں جوان اور افسر شہید ہو چکے ہیں اور ہر روز دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، مگر اس کے باوجود ہر فورم پر چورکوتوال پر الزام تراشی کرتا ہے اور کوتوال صبر سے سنتا رہتا ہے۔

یعنی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ہم پر الزام لگارہے ہوتے ہیں اور ہم صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہوتے ہیں۔ دو روز قبل پاکستانی وزیر مصدق ملک مہمان کی حیثیت سے بھارت گئے ۔ وہاں بھارتی میڈیا نے انتہائی جارحانہ انداز میں پاکستانی مندوب پر تابڑ توڑ حملے کیے اور پاکستان پر روایتی الزام تراشی شروع کردی۔ مصدق ملک صاحب ایک شائستہ آدمی ہیں، انھوں نے شستہ طریقے سے جواب دینے کی کوشش کی، مگر چند باتیں ذہن میں آتی ہیں۔

 ملک صاحب کو اس موقع پر ان سوالوں کو avoid کرنے کے بجائے جچے تلے الفاظ میں یہ کہنا چاہیے تھا کہ پاکستان کے پاس، ہماری سرزمین پر forighn sponsored terrorism کے بڑے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔اگر آپ میڈیا پرسنزکے پاس کوئی شہادت ہے تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شئیر ہوں یا کسی تیسرے فریق یا mediator کے سامنے رکھی جائیں۔ اس سلسلے میں آپ جب بھی میٹنگ رکھیں گے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ پھر ملک صاحب یہ بتاتے کہ پاکستان کے انتخابات میں تو سیاسی پارٹیاں تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کی بات کرتی ہیں ۔یہmaturity پورے خطے کی سیاسی قیادت اور عوام میں آنی چاہیے۔‘‘

ہندوستان کا دورہ کرنے والے پاکستان کے ہر نمائیندے کا طرزِ عمل انتہائی باوقار ضرور ہونا چاہیے،تاہم جب تک بھارت کا رویہ ٹھیک نہیں ہوتا، اُس وقت تک پاکستانی نمائندوں کو صرف اپنا کام کرکے لوٹ آنا چاہیے۔ ملک صاحب نے بھارتی صحافیوں کے جارحانہ سوالوں کے جواب میں جارحانہ رویہ اختیارکرنے گریز سے کیا۔اس پر انھیں well left کا تعریفی جملہ بھی سننے کو ملا۔ بہرحال وزیر صاحب کے متحمل اور محتاط جوابات نے کوئی نیا اشو کھڑا نہیں ہونے دیا۔البتہ ایک تو یہ طریقہ ہے جس پر ملک صاحب نے عمل کیا۔فارن آفس کی بریفنگ بھی ایسی ہی ہو گی اور پاکستانی سفارتکار بھی مطمئن ہیں، مگر ایک دوسرا طریقہ بھی ہو سکتا تھا وہ یہ کہ گریز کی بجائے سوالوں کا انتہائی ’’مناسب‘‘ الفاظ میںجواب دیا جاتا، جس طرح ایک بار بھارت کی سرزمین پر سینیٹر جاوید جبّار نے دیا تھا۔

 ملک صاحب بھارتی صحافیوں سے یہ کہتے کہ ا یک سوال میں بھی آپ سے کر رہا ہوں، مجھے اس کا فورا جواب نہ دیجیے۔ مگر اس پر غور ضرور کیجیے: ’’کیا ہمارے دونوں ملکوں کے عوام کی قسمت میں جنگیں،قتل و خونریزی اور دہشت گردی ہی لکھی ہے؟ کیا ہمیں ایک دوسرے سے لڑتے رہنا چاہیے یا اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچنا چاہیے؟ کیا ہمیں ایک دوسرے کے خلاف کئی دھائیوں تک لڑنے والے جرمنی اور فرانس سے سبق سیکھ کر معاندانہ طرزِعمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے یا صورتحال کو اسی طرح جوں کا توں ہی رکھنا چاہیے؟‘‘ اب آپ جائیں اور اس سوال پر ٹھنڈے دل سے سوچیں اور غور کریں۔

مصدق ملک صاحب نے اپنی تقریر میں مرزا غالب کا نام لیا اور ان کے مداحوں نے اسے غالب ڈپلومیسی قرار دیا ہے۔ مگر تلخ بات سوچنے کی یہ ہے کہ غالب کے ساتھ وہاں کس کو عقیدت ہے؟ جب اردو کے ساتھ دشمنی ہے تو غالب بے چارے کے ساتھ کون سی محبّت ہوگی؟ ہندوستانی حکومت تو اردو زبان کو ختم کر رہی ہے۔بلکہ اس نے اردو کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ہے۔ ب

ھارتی وزرا جو زبان بولتے ہیں، وہ تو اب سمجھ میں ہی نہیں آتی۔خود نریندر مودی کی تقریر کے اسّی فیصد الفاظ سنسکرت کے ہوتے ہیں۔ مگر ایس سی او کی کانفرنس میں تو ایران اور سینٹرل ایشیا کے نمائیندے بیٹھے تھے جن کو روحانی عقیدت علامہ اقبالؒ کے ساتھ ہے، اس لیے غالبؔ اور اقبالؔ کا ایک ساتھ ذکر ہوتا تو زیادہ اچھا تھا۔ یہ کہا جاسکتا تھا کہ ’’اس خطے نے غالب اور اقبال جیسے عظیم شاعر پیدا کیے ہیں۔اقبال تو پورے مشرق کا وہ بے مثل شاعر اور مفکر ہے جس نے پوری دنیا میں اتنے انسانوں کو inspire کیا ہے جتنا کوئی اور شاعر نہیں کر سکا‘‘ اور پھر کانفرنس کے شرکاء کو اقبال کا آفاقی پیغام سنایا جاتا کہ اقبالؒ نے پوری انسانیت کو محبت کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے  ؎

ہوس نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے نوعِ انساں کو

محبت کی زباں ہو جا،اخوّت کا بیاں ہو جا

اور پھر انسانوں کے ہاتھوں انسانیت کی ہلاکت آفرینیوں کے بارے میں اقبال کا کہا گیا نوحہ شرکاء کو سنایا جاتا کہ

ابھی تک آدمی صیدِ زبونِ شہر یاری ہے

قیامت ہے کہ انساں نوعِ انساں کا شکاری ہے

بدھ مذہب کے پیروکاروں کو ٹیکسلا سے ضرور عقیدت ہوگی، مگر یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے سرکاری لوگ ہڑپہ اور موہنجودڑو سے کس طرح کا رشتہ جوڑ لیتے ہیں۔ چند سال پہلے میرا دوست متعلقہ وزارت کا سیکریٹری تھا، اس نے ایسی ہی کانفرنس میں اس طرح کی باتیں کیں تو میں نے اسے پہلے معروف شاعر پروفیسر انور مسعود صاحب کا شعر سنایا کہ اجڑے ہوئے ہڑپہ سے

؎عبرت کی ایک چھٹانگ برآمد نہ ہوسکی

کلچر نکل پڑا ہے منوں کے حساب سے

میں نے پوچھا تمہاری تقریر میںکھنڈرات کی اس قدر کثرت تھی، اُن سے کوئی رشتے داری یا ناطہ ڈھونڈنے میں کامیابی ہوئی؟ کہنے لگا ’’سچ پوچھتے ہو تو میں نے فیشن سمجھ کر یہ باتیں کردی ہیں کیونکہ یہ بڑی اِن ہیں۔ ان کا ذکر نہ کرو تو لبرلز پرانی سوچ کا لیبل لگادیتے ہیں۔ ‘‘

ایران کے سپریم لیڈر سیّد علی خامینائی شہید کی اپنے مرشد اقبالؒ کے بارے میں لکھی گئی کتاب میرے سامنے ہے۔ لکھتے ہیں ’’محمد اقبالؒ نے ایرانی قوم کو ان کی ساسانی یا نسلی پہچان کی بجائے ان کی اسلامی شناخت سے روشناس کرایا اور یہ بھی اقبال کا اہلِ ایران پر بہت بڑا احسان ہے۔‘‘

بہرحال بھارت میں ہمارے دوست مصدق ملک کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔