کراچی: گارڈن پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے تین روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی

متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی، پولیس


اسٹاف رپورٹر November 27, 2026

کراچی:

گارڈن لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی تین روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق  پاک کالونی کے علاقے گارڈن ٹول پلازہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب پلاٹ میں پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے تقریباً 40 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق لاش دو سے 3 دن پرانی ہے جو پانی میں ڈوبے رہنے کے باعث پھول گئی تھی۔

متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کردی۔