جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان جلسہ موخر کرنے کا اعلان

مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ اب 6 دسمبر کو ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی


ویب ڈیسک November 27, 2026
اقبال پارک میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے چیکنگ کو سخت کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو؛ایکسپریس نیوز

لاہور:

جماعت اسلامی نے 29 نومبر کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ اب 6 دسمبر کو ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے شریک سکھ یاتریوں کی مینار پاکستان آمد اور سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر 29 نومبر کو ہونے والا جلسہ ایک ہفتہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔