کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے نکالی گئی لاش کی شناخت 17 سالہ محمد علی ولد محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری اور دیگر وسائل کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-11-28%20at%204-43-55%20AM.mp4
واضح رہے کہ بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں عمارت منہدم ہونے کے بعد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔