صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات جاری ہے۔
ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی ذرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات جاری ہے جس کے دوران ملاقات میں مجموعی سیاسی اور امن وامان کے حوالے سے گفتگو کی جاری ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی اہم ملاقات شریک ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، تین اہم حکومتی شخصیات کی بیٹھک میں سیاسی امور پر مشاورت جاری ہے۔