راولپنڈی: مبینہ فحاشی کے مقدمات میں گرفتار 22 مرد و خواتین رہا، جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں مسترد

عدالت نے پولیس کی جانب سے مرد و خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں


ویب ڈیسک November 28, 2026
پاکستان ریکوڈک معاملہ عدالت سے باہر طے کرنے کی ایک اور کوشش کرنے جا رہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 

راولپنڈی میں مبینہ فحاشی کے مقدمات میں گرفتاریوں پر پولیس کو عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، علاقہ مجسٹریٹ نے مختلف تھانوں سے گرفتار تمام مرد و خواتین کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جہاں زیب امان نے 9 مرد اور 13 خواتین کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتار ملزمان کو لگی ہتھکڑیاں کھلوا دیں۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے مرد و خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس بغیر سرچ وارنٹ کے گھروں میں کیسے داخل ہو سکتی ہے؟ تھانہ روات اور تھانہ نصیر آباد پولیس نے گھروں میں داخل ہو کر گرفتاریاں کی تھیں، سول جج نے مبینہ فحاشی کے مقدمات خارج کرتے ہوئے گرفتار مرد و خواتین کو ڈسچارج کر دیا۔