اداکار سلیم شیخ کی بیٹی ماڈل سلینا سلیم کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور لاہور میں منعقد ہونے والی شندی کی رنگا رنگ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
تقریب میں دلہا دلہن کے ساتھ دونوں خاندانوں کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی اور موسیقی پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

شندی کی تقریب خوش گوار اور پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ ایک ساتھ رقص کرتے اور جشن مناتے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں خاندان کے مختلف افراد کو رقص میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ تقریب کی تصاویر میں بھی خوشی اور اپنائیت کا ماحول نمایاں ہے۔
سلینا کے والد سلیم شیخ کا تعلق پاکستان کے معروف شوبز خاندان سے ہے۔ ان کے بھائی سینئر اداکار جاوید شیخ ہیں، جبکہ اداکار بہروز سبزواری بھی ان کے بہنوئی ہیں۔ اسی وجہ سے سلینا کی شادی کی تقریبات میں شوبز سے وابستہ معروف خاندان کے افراد کی موجودگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سلینا اور ان کے شریک حیات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے خوش گوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔