بیٹی کی رخصتی پر سینئر اداکار سلیم شیخ آبدیدہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلینا گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اپنے والد کو گلے لگاتی ہیں اور الوداع کہتی ہیں


ویب ڈیسک November 29, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم شیخ لاہور میں بیٹی سلینا سلیم کی رخصتی کے موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلینا گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اپنے والد کو گلے لگاتی ہیں اور الوداع کہتی ہیں، اس موقع پر سلیم شیخ کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیخ خاندان میں گزشتہ چند روز سے شادی کی تقریبات جاری تھیں جن میں پہلے شیندی کی تقریب منعقد ہوئی اور بعد ازاں رخصتی کی رسم ادا کی گئی۔ دونوں تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

سلیم شیخ پاکستانی ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار ہیں، جنہوں نے پڑوسی، سنہرے دن، فیری ٹیل، کلو، راہیں اور دکھ سکھ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔ وہ اداکار جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی اور بہروز سبزواری کے برادرِ نسبتی ہیں۔

رخصتی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں جبکہ متعدد صارفین نے والد کے جذبات دیکھ کر اپنے احساسات کا اظہار کیا۔