ماضی کی مشہور اداکارہ 36 سال بعد دوبارہ منظرِ عام پر، مداح حیران!

اداکارہ کی بدلی ہوئی شخصیت نے مداحوں کو حیران کر دیا


ویب ڈیسک November 30, 2026

ہالی ووڈ کی مشہور کرسمس فلم ہوم الون میں کیوِن کو گھر میں اکیلا چھوڑنے کا سبب بننے والی اداکارہ کرسٹن منٹر 36 سال بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ تاہم، اس بار ان کی بدلی ہوئی شخصیت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

58 سالہ کرسٹن منٹر نے فلم میں ہیدر میکالسٹر کا کردار ادا کیا تھا جو کیون کے والد پیٹر کے رشتہ داروں میں شامل تھیں۔ فلم کے پہلے حصے میں ہیدر کی ذمہ داری تھی کہ وہ پیرس روانگی سے قبل بچوں کی گنتی کرے۔

تاہم، جلد بازی میں ہونے والی گنتی میں ایک ہمسائے کا بچہ بھی شامل ہوگیا، جس کے باعث ہیدر نے غلطی سے خاندان کے بڑوں کو بتایا کہ تمام بچے موجود ہیں جبکہ کیون گھر کے اٹاری میں سویا رہ گیا تھا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں میزبان نے کرسٹن کو ان کے اسی کردار کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی گنتی کی ذمہ داری انہی کی تھی۔ اس موقع پر اداکارہ کی 36 سال بعد بدلی ہوئی شکل بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

دوسری جانب فلمی شائقین کے لیے ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار میکیولے کلکن ایک بار پھر کیون کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈزنی حکام نے اس سال اداکار سے فلم کے نئے سیکوئل کے حوالے سے ملاقات کی ہے اور منصوبے کو مبینہ طور پر گرین سگنل بھی مل گیا ہے۔

مجوزہ فلم کی کہانی میں کیون کو ایک باپ کے روپ میں دکھائے جانے کا امکان ہے جبکہ سیٹھ اور ایون گولڈبرگ اس کے اسکرپٹ پر کام کریں گے۔