اسرائیل نے غزہ کے حق میں بنایا گیا اشتہار امریکی ٹی وی چینل سے ہٹوادیا؛ ویڈیو وائرل

اس اشتہار میں ایک امریکی بچی اور ایک فلسطینی بچی کی زندگیوں کے درمیان فرق کو دکھایا گیا تھا۔


ویب ڈیسک November 30, 2026

امریکا کے معروف نشریاتی ادارے این بی سی پر تھینکس گیونگ کے موقع پر چلایا جانے والا ایک اشتہار نشر ہونے کے بعد تنازع کا شکار ہو گیا اور اسے ہٹا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اشتہار میں ایک امریکی بچی اور ایک فلسطینی بچی کی زندگیوں کے درمیان فرق کو دکھایا گیا تھا۔

اشتہار کے شروع میں ایک امریکی بچی کو دکھایا جاتا ہے جو پورے ایک سال تک محنت کر کے سائیکل خریدنے کے لیے 400 ڈالر جمع کرتی ہے۔

اس کے بعد منظر بدلتا ہے اور غزہ کی ایک بچی سامنے آتی ہے جس کی ایک ٹانگ ضائع ہو چکی ہے اور وہ بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہوتی ہے۔

اشتہار میں یہ پیغام دیا گیا تھا کہ جتنی رقم ایک امریکی بچی ایک سال میں بڑی مشکل سے جمع کر پاتی ہے، اتنی ہی رقم امریکی حکومت ہر سیکنڈ میں اسرائیل کو امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے دے دیتی ہے۔

اسرائیل ان پیسوں سے غزہ میں مظلوم بچوں تک کو نشانہ بناتا ہے یعنی امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اسرائیل غزہ میں دہشت گردی کر رہا ہے۔

اس ویڈیو میں یہ دل خراش حقیقت بھی دکھائی گئی کہ امریکی بچی تو اپنے جمع کیے گئے پیسوں سے سائیکل خریدتی اور چلاتی ہے اور اتنی ہی فی کس امریکی امداد سے اسرائیل ایک فلسطینی بچی کو معذور کردیتا ہے اور وہ بیساکھی کے سہارے چل رہی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

امریکا اور  اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہونے اور ان کی مکرہ پالیسی بے نقاب ہونے پر یہود پرست انتہاپسندوں نے اشتہار پر اعتراض اُٹھایا اور چینل اسے ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔