- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
- شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار
- واہ رے تجربہ کارو!
- بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد
- یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس
- بلوچستان؛ برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
- شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم
- پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش
- ٹیم ڈائریکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا
- تین نوجوان بھائیوں کے قتل کا ملزم گرفتار، ڈکیتی سمیت کئی جرائم کا اعتراف
- نظرانداز کرکٹرز کو امید کی کرن دکھائی دینے لگی
- 4.6 ارب سال قبل آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی بنیاد رکھی، تحقیق
- پالتو مچھلی نے مالک کے چار ڈالر خرچ کر دیے، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی جاری کردی
- بھارت نے ناک کی پھوار والی پہلی کووڈ ویکسین بنالی
- قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت
- توشہ خانہ کیس ؛عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
معذور ایتھلیٹس کے لئے نئی اور جدید مصنوعی ٹانگیں امید کی کرن

جنوبی افریقا کے اہتھلیٹ پسٹوریس نے بھی انہی ٹانگوں کی بدولت کھیل کے میدان میں نام کمایا، فوٹو:فائل
نیو یارک: جدید ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے جسم کے لئے بنائے گئے مصنوعی اعضا کوحقیقی اعضا جیسا بنا دیا ہے اوراس نے معذور افراد کے لئے اچھی زندگی گزانے کی امیدیں تو روشن کرہی دی تھیں تاہم نئی مصنوعی ٹانگوں نے معذور ایتھلیٹس کے دوڑنے کی صلاحیتوں کو بھی دوبارہ سے زندہ کردیا ہے۔
ایتھلیٹ لوئس 16 سال کی عمر میں ایک حادثے کے نیتجے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے اس کے بعد ان کو لگائی جانے والی مصنوعی ٹانگ اتنی وزنی اور سخت تھی کہ انہیں حرکت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، کئی سال وہ اس تکلیف میں مبتلا رہے اور بالآخر ان کی اس مشکل کا حل انہیں جدید ٹیکنالوجی سے مل گیا، ’’اوٹوبوک ایس 380 ‘‘ وہ پہلی مصنوعی ٹانگ تھی جو خصوصی طور پر ایتھلیٹس کے لیے بنائی گئی اورجب یہ ٹانگ لوئس کو لگائی گئی جیسے ان کی ٹانگوں میں تو بجلی بھر گئی ہواوراسی ٹانگ کی بدولت انہوں اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیرا اولمپک میں دوڑ کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا جب کہ آسکر پسٹوریس نے بھی انہی ٹانگوں کی بدولت کھیل کی دنیا میں نام کمایا۔
مصنوعی ٹانگیں بنانے والی کمپنی کےسربراہ کا کہنا تھا کہ 2016 کے پیرااولپمک کے لیے وہ انتہائی جدید اور نئی خوبیوں والی ٹانگ’’جینیم ایکس 3 ‘‘ متعارف کرا رہے ہیں جس میں مائیکرو پروسیسر لگا ہوگا جو کھلاڑی کو جاگنگ، جمپس اورسیڑھیوں پر چڑھنے کےدوران اپنی ٹانگ کو ری ایڈجسٹ کرنے میں مدد دے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔